ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقامتی اسکولوں پر گرفت کیلئے قانون میں ترمیم جلد : تنویر سیٹھ

اقامتی اسکولوں پر گرفت کیلئے قانون میں ترمیم جلد : تنویر سیٹھ

Fri, 10 Mar 2017 12:06:17    S.O. News Service

بنگلورو،9؍مارچ(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ نے ہلیار کے ودیا واردھی اقامتی اسکول میں زہر آلود کھانا کھانے کے سبب تین بچوں کی موت کے واقعہ پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نجی اقامتی اسکولوں پر سرکاری گرفت مضبوط کرنے کیلئے اقامتی اسکولوں سے متعلق قانون میں جلد ہی ترمیم لائی جائے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست بھر میں نجی اداروں کی طرف سے چلائے جانے والے اقامتی اسکولوں کے انتظامیہ پر حکومت کی مجوزہ قانون کے ذریعہ سخت نظر رکھی جائے گی اور ان کے انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی لاپرواہی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اقامتی اسکولوں کے اہتمام میں شفافیت لانے اور اس کے انتظامیہ کو جواب دہ بنانے کے مقصد سے حکومت یہ قدم اٹھانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہلیار واقعہ کو حکومت نے کافی سختی سے نوٹس میں لیا ہے، خود وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس معاملے کی جانچ کے احکامات صادر کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہاسٹل میں تیار شدہ کھانے کو جانچ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔جانچ کے بعد جو بھی خاطی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیر موصوف نے کہاکہ متوفی بچوں کے ورثاء کو حکومت کی طرف سے مناسب معاوضہ دینے پر غور کیا جارہاہے۔


Share: